راج بھون میں ہولی کا جوش و خروش

حیدرآباد۔ 12مارچ (یواین آئی )حیدرآباد میں راج بھون میں ہولی تہوار جوش و خروش سے منایا گیا ۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور ان کی اہلیہ ویملا نرسمہن نے لوگوں کے ساتھ ہولی کھیلی ۔ اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی گئی ۔ گورنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہولی کے موقع پر مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تمام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار خوشی کا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار تمام کی زندگیوں میں خوشیاں لائے گا ۔ گورنر کی اہلیہ نے بھی کہا کہ یہ تہوار خوشی کا ہے اور ہولی کے موقع پر قدرتی ہربل رنگوں کا استعمال کرنا چاہئے جس سے جلد متاثر نہیں ہوتی ۔ دوسری طرف اندرا پارک میں بھی ہولی کا تہوار منایا گیا جس میں وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی ۔