راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر سخت چوکسی

حیدرآباد۔/27 فروری، ( سیاست نیوز) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے پیش نظر ملک کے تمام بڑے ایرپورٹس کے علاوہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ پر سخت چوکسی اختیار کرتے ہوئے ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی میکانزم اور دہشت گرد منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے ایر پورٹس پر حکام کو مکمل چوکس کیا گیا ہے۔ شمس آباد ایر پورٹ کے احاطہ اور اطراف و اکناف کے علاقوں میںافراد کی نقل و حرکت پرسخت پابندی عائد کی گئی ہے۔ سی آئی ایس ایف عملہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مسافرین کی کامل جانچ کریں۔ میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعہ جانچ کے علاوہ باب الداخلوں پر اسکریننگ کو یقینی بنائیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ ایر پورٹ کے باہر بھی پٹرولنگ میں تیزی لائی گئی ہے۔