راجیو سے پوچھ تاچھ کیلئے سی بی آئی پختہ ثبوت پیش کرے : عدالت

نئی دہلی،30اپریل(سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے منگل کو مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)سے کہا کہ اگر اسے پوچھ تاچھ کے لئے کولکاتا کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار کو حراست میں لینا ہے تو ان کے خلاف اسے ثبوت پیش کرنے ہوں گے ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ نے سی بی آئی کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتا سے کہاکہ اگر پوچھ تاچھ کے ئے راجیو کمار کو حراست میں لینا ہے تو اسے شاردا چٹ فنڈ گھپلے کے ثبوت ختم کرنے میں سابق پولیس کمشنر کے شامل ہونے کے ثبوت دینے ہوں گے ۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت یکم مئی کو مقرر کی ہے۔