راجوری میں تعینات بی ایس ایف سپاہی کی خودکشی

جموں ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں گذشتہ رات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک سپاہی نے اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے سندر بنی میں واقع بی ایس ایف کیمپ میں تعینات 126 بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل رام چرن نے مبینہ طور پر گذشتہ رات دیر گئے دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بی ایس ایف سپاہی کو اپنے ساتھیوں نے فوری طور پر نذدیکی اسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔