راجندر نگر میں مسائل کو حل کرنے ٹی سرینواس ریڈی کا تیقن

شمس آباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر کے آزاد امیدوار ٹی سرینواس ریڈی نے آج قسمت پور ، حمایت ساگر و دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کرکے تیقن دیا کہ وہ کامیاب ہونے پر حلقہ کے تمام مسائل کو حل کریں گے ۔ پرکاش گوڑ نے ترقی کے نام پر صرف عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بھی دورہ کیا جارہا ہے عوام کی جانب سے صرف شکایتیں ہی وصول ہورہی ہیں کے کہیں بھی ترقیاتی کام انجام نہیں دئیے گئے اور عوام کی جانب سے انہیں تائید کی جارہی ہے ۔ جس سے ہمارے حوصلہ بلند ہورہے ہیں اور امید ہے کہ وہ پچاس ہزار کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ ٹی آر ایس کو دسمبر کے انتخابات میں ناکامی ملے گی جس کی ذمہ داری ان کے ارکان اسمبلی اور قائدین پر ہی ہوگی ۔۔