راجندر نگر میں بے رحمانہ قتل کی واردات

حیدرآباد ۔ /29 اپریل (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق اس شخص کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے جس کی نعش کل عطاپور کے علاقہ میں دستیاب ہوئی ۔ پولیس کے مطابق اس شخص پر سمنٹ کے اینٹوں سے حملہ کرتے ہوئے اس کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔