راجندرنگر میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /5 جنوری (سیاست نیوز) لاولد خاتون نے علاقہ بدویل راجندر نگر میں خودسوزی کرلی ۔ میلاردیوپلی پولیس کے بموجب 30 سالہ بی شوبھا کی شادی 7 سال قبل روی کمار سے ہوئی تھی اور وہ اب تک لاولد تھی ۔ اولاد نہ ہونے کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی اور کل رات دیر گئے اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی ۔ اس واقعہ میں وہ شدید جھلس گئی تھی اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس میلاردیوپلی نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔