راجستھان کے وزیر یونس خان گاؤں والوں کے حملے میں بچ گئے

جے پور۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے وزیر تعمیرات عامہ یونس خان گاؤں والوں کے حملے میں بال بال بچ گئے ۔ تاہم حملے میں اس کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے میں چھ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ناگور کے پولس سپرنٹنڈنٹ پرس دیشمکھ نے یواین آئی کو فون پر بتایا کہ گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے مسٹر خان ناگور ضلع کے چھوٹی کھانٹو میں واقع دیوی ماتا کے مندر روڈ کا افتتاح کرنے جا رہے تھے تبھی دیہاتیوں نے پہاڑی سے ان کی کار پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ پولیس نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وزیر کو فوراً محفوظ مقام پر لے گئی اور پتھراؤ پر کنٹرول کیا۔ بعد میں وزیر سڑک کا افتتاح کرنے پہنچے اور کہا کہ وہ اس طرح کے حملے سے خوفزدہ نہیں ہیں۔