راجستھان کے خلاف پنجاب کامیاب

موہالی ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کنگس الیون پنجاب نے دلچسپ مقابلے میں راجستھان رائلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔183 رنزکا ہدف لے کراتری راجستھان رائلس کی ٹیم راہول ترپاٹھی50 اوراسٹورٹ بنی ناٹ آوٹ31 کے بعد بھی جیت حاصل نہیںکرسکی۔ یہ راجستھان کی 8 میچوں میں چھٹی شکست ہے اوراس وقت وہ دوجیت کے ساتھ آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں ساتویں مقام پرہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے اتری کنگس الیون پنجاب کے لئے لوکیش راہول نے52 رنز اورڈیوڈ ملرنے40 رنز کی اننگزکھیلیں۔آخری کے اووروں میںکپتان روی چندرن اشون نے چارگیندوں پردوچھکے اورایک چوکے کی مدد سے ناٹ آوٹ17 رنز بناکرپنجاب کو 20 اووروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر182 رنزکا اسکوردیا۔ ایک وقت 170 رنز کے آس پاس سمٹتی نظرآرہی پنجاب نے راجستھان رائلس کے سامنے 183 رنز کا مضبوط اسکورکھڑا کردیا۔