راجستھان میں پولنگ ، بعض مراکز پر ای وی ایم خراب

جے پور، 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں پہلے مرحلہ کی 13 سیٹوں پر آج صبح سات بجے سے پولنگ شروع ہو گئی، لیکن بہت سے پولنگ مراکز پر ای وی ایم خراب ہونے سے ووٹنگ میں رکاوٹ آ رہی ہے .۔بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر پولنگ مراکز پر پولنگ شروع ہوتے ہی قطاریں لگنی شروع ہوگئی ہیں. لوگ صبح سے ہی ووٹ ڈالنے کی خواہش میں پیدل اور اپنے ذرائع سے پولنگ مراکز پر پہنچنے لگے ہیں. پولنگ مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پہلے مرحلے میں جے پور دیہی اور اجمیر اور کوٹہ میں ای وی ایم خراب ہونے سے ووٹنگ میں رکاوٹ آ رہی ہے۔ جھالاواڑ میں ایک پولنگ اسٹیشن پر آدھا گھنٹہ بجلی نہ ہونے سے ووٹنگ رکی رہی ۔