راجستھان میں فلم ’’نیراجہ ‘‘ ٹیکس سے مستثنیٰ

ممبئی 4 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک ایر ہوسٹس نیراجہ بھنوٹ کے حقیقی واقعہ پر مبنی فلم’ نیراجہ ‘کو راجستھان نے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ۔ اس فلم میں سونم کپور نے نیراجہ کا رول ادا کیا ۔ یہ فلم 19 فروری کو ریلیز ہوئی ہے ۔ قبل ازیں دہلی و اترپردیش میں ٹیکس سے چھوٹ دیدی گئی ۔ سونم کپور نے ٹوئیٹر پر فلم کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے پر چیف منسٹر راجستھان سے اظہار تشکر کیا ہے ۔