رابڑی دیوی اور دختر ہیما کی املاک ضبط

پٹنہ ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی اور ان کی بیٹی ہیما سے تعلق رکھنے والی تین جائیدادیں ضبط کرلئے ہیں کیونکہ یہ بے نامی پائے گئے۔ یہ کارروائی بمشکل تین روز بعد ہوئی ہے جبکہ دہلی کی عدالت میں رابڑی دیوی، ان کے شوہر و آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد، بی جے پی تیجسوی یادو اور دیگر کو انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن کی اراضی کو ہوٹلوں کیلئے الاٹ کرنے کے اسکام میں ضمانت عطا کی ہے۔ محکمہ کے ذرائع کے مطابق ضبط کے گئے تینوں پلاٹس پٹنہ کے ایک مضافات میں واقع ہیں اور بتایا جاتا ہیکہ ان کے بعض سابق مددگاروں نے تحفہ میں دیئے ہیں۔