رائے گڑھ سے کوئی مقامی لیڈر لوک سبھا نہیں پہنچا

رائے گڑھ،17مارچ(سیاست ڈاٹ کام)چھتیس گڑھ کی 11لوک سبھا سیٹوں میں ایک اہم سیٹ رائے گڑھ سے مقامی ضلع کے لیڈروں کے بجائے پڑوسی اضلاع کے لیڈر پارلیمنٹ میں نمائندگی کرتے رہے ہیں اوردیکھنا ہے کہ یہ سلسلہ اس بار ٹوٹتا ہے یا نہیں۔گزشتہ 20سال سے رائے گڑھ سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)جیت رہی ہے ۔پڑوسی ضلع جشپور کے مسٹر وشنودیو سائے (حالیہ مرکزی وزیر مملکت)مسلسل چار بار یہاں سے الیکشن میں جیت حاصل کی ہے ۔راجہ مہاراجاؤں کی ریاست رہی رائے گڑھ کے راج پرویوار کے اراکین کی اہم سیاسی حصہ داری بھی رہی ہے ۔ساران گڑھ کے راجہ نریش چندر کچھ دنوں تک غیر منقسم مدھیہ پردیش کے وزیراعلی رہے اور ان کی بیٹی پشپا دیوی سنگھ نے کانگریس کی جانب سے تین بار رائے گڑھ کی لوک سبھا سیٹ سے نمائندگی کی تھی۔راج پریوار کی سیاسی حصہ داری میں جش پور کے راجہ دلیپ سنگھ جودیو کے خاندان کا نام بھی قابل ذکر ہے ۔آنجہانی لیڈر مسٹر جودیو کے بھتیجے رنوجے سنگھ جو دیو حال میں بی جے پی کی راجیہ سبھا رکن ہیں۔