رائے بریلی ضلع پنچایت کے صدرنشین کے حامیوں کا حملہ ، ایم ایل اے زخمی

رائے بریلی:14 مئی(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں ضلع پنچایت چئرمین او دھیش سنگھ کے خلاف لائے گئے تحریک عدم اعتماد میں شرکت کے لئے جاتے وقت چیئر مین کے حامیوں کے حملے میں متعدد کانگریس کارکن اور مقامی ایم ایل اے ادتی سنگھ زخمی ہوگئے ۔ایم ایل اے اجیت سنگھ پر پہلے اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایس یو وی میں سوار ہوکر لکھنؤ۔ رائے بریلی ہائی وے پر بچھراوں ٹول پلازہ پر پہنچی تھیں۔اس کے بعد ہر چن پور علاقے میں ایک دوسرے گاڑی سے ٹکر مارنے کی وجہ سے ان کی گاٖڑی پلٹ گئی۔ایک چشم دید کے مطابق ایم ایل اے اور پنچایت ممبروں کی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا گیاجبکہ چئرمین کے حامیوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر تین گاڑیوں میں توڑ پھوڑ مچائی۔ایم ایل اے سمیت دیگر زخمیوں کو ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے ۔مسٹر سنگھ کے سر میں چوٹیں آئیں ہیں۔ملحوظ رہے کہ موجود چیئرمین اودھیش پرتاپ سنگھ جو کہ بی جے پی امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ کے بھائی ہیں ،کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر منگل کو ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد لایا گیا تھا۔کانگریس ایم ایل اے دیپک سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ضلع انتظامیہ چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس لانے والے ڈسٹرکٹ پنچایت ممبران کو ہراساں کرر ہی ہے جبکہ ان میں سے کچھ کو فرضی کیسیز میں حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ رائے بریلی میں جمہوریت داؤ پر ہے اور یہاں کی انتظامیہ دینش پرتاپ سنگھ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے غیر قانونی کاموں کی کھل کر حمایت کررہی ہے ۔