رائیس بالز

اجزاء :  چاول تین کنی ابلے ہوئے ایک کپ ، اُبلی ہوئی چکن ایک کپ ، نمک حسبِ ذائقہ ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چمچہ ، ہرا دھنیاحسبِ ضرورت ، ہری مرچ  3 عدد ، چکن پاؤڈر ایک  چمچہ ، بھنا اور پسا ہوا زیرہ ایک چمچہ ، بند گوبھی ایک کپ ، چیز 2 سو گرام میدہ آدھا کپ ، نمک آدھا  چمچہ ، کالی مرچ آدھاچمچہ ، انڈے 3 عدد اور بریڈ کریم ایک پیالی ۔
ترکیب : سب سے پہلے چاول اور چکن کو چوپر میں اچھی طرح چوپ کرلیں ، پھر اس میں ایک عدد انڈا ، نمک ، کالی مرچ ، ہرا دھنیا ، ہری مرچ ، چکن پاؤڈر اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس مکسچر کو پیالے میں نکال لیں اور اس میں بند گوبھی شامل کرکے مکس کریں۔ پھر اس مکسچر کو ہاتھوں کی مدد سے پھیلاکر اس میں چیز کا کیوب رکھ کر گول بنالیں۔ اب ایک پیالے میں میدہ ڈال کر اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال کر مکس کرلیں اور بالز کو میدہ میں کوٹ کرکے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کریم میں کوٹ کرلیں۔ ایک پین میں تیل گرم کرکے ہلکی آنچ پر اس میں بالز کو ڈیپ فرائی کرلیں اور سنہری کرکے نکال لیں۔