رائس رنگ

اشیاء : باسمتی رائس دو کپ ، بندگوبھی ایک کپ ( کٹی ہوئی ) ہری مرچ دو عدد ، ہرادھنیا  حسب ضرورت،  مکئی کے دانے ایک کپ ، شملہ مرچ  دو عدد ، تیل حسب ضرورت ، ہری پیاز ایک کپ ، نمک حسب ذائقہ ، سویاسوس دو چمچ ، ٹماٹو کیچپ حسب ضرورت ۔
ترکیب : نمک ملے اُبلتے ہوئے پانیں باسمتی رائس ڈال کر اُبال لیں ۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اس میں بند گوبھی ، ہری مرچ، مکئی کے دانے ، شملہ مرچ ، ہری پیاز ، نمک اور سویاسوس ڈال کر 1 تا 2 منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعداس میں اُبالے ہوئے باسمتی رائس اور ہرادھنیا ڈال کر مکس کر کے سرونگ ڈش میں نکالیں ۔ مزیدار رائس رنگ تیار ہیں ۔ اُبلے ہوئے کارن اور ٹماٹو کیچپ سے گارنش کر کے گرم گرم پیش کریں۔