ذہنی تناؤ کا شکار طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد۔29 اپریل (سیاست نیوز) ذہنی تناؤ کا شکار بی ٹیک طالب علم نے حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگادی۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ شرت چندرا گزشتہ چند دنوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس کے نتیجہ میں اس نے آج حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس رام گوپال پیٹ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔