ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی پر خراج عقیدت

لاڑکانہ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سرخیوں میں چھائے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی پر جمعرات کو پاکستان بھر میں لوگوں نے انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کی۔اپنے حامیوں کے درمیان ‘قا ئد عوام ’کے نام سے مقبول مسٹر بھٹو پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر سال 1973 سے 1977 کے درمیان کام کیا۔اس سے پہلے سال 1971 سے 1973 کے درمیان وہ پاکستان کے چوتھے صدر بھی رہے . جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں 4 اپریل 1979 کو بھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔اس موقع پر پنجاب اور سندھ صوبوں کے علاوہ جگہ جگہ پروگرام منعقد کر کے لوگوں نے انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر قرآن خوانی کا بھی انعقاد کیا گیا اور نماز ادا کرکے فاتحہ پڑھی گئی۔یہاں پرانے جیل احاطے میں واقع جناح پارک میں سادگی سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا. مسٹر بھٹو نے اپنا آخری وقت اسی جیل میں گزارا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مسٹر بھٹو کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آپ کی شہادت کے 40 سال مکمل ہونے کے باوجود آج بھی آپ (مسٹر بھٹو) لوگوں کے دل و دماغ میں زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی، سفارتی، اقتصادی اور بین الاقوامی امور میں مسٹر بھٹو کا زبردست تعاون ہے اوراس پر غور کرنے کے قابل ہے ۔