’دی وائر ‘ کے خلاف اڈانی گروپ کے مقدمہ سے دستبرداری متوقع

نئی دہلی ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اڈانی گروپ نیوز پورٹل ’دی وائر‘ اور اس کے ایڈیٹروں کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمات سے ممکن ہیکہ دستبرداری اختیار کرلے گا۔ معتبر ذرائع سے آج معلوم ہوا کہ گروپ نے احمدآباد کی عدالت میں درج 100 کروڑ روپئے کے سیول کیس کو واپس لینے والا ہے۔ گذشتہ روز کانگریس قائدین و دیگر کیخلاف اسی نوعیت کے 5000 کروڑ روپئے والے مقدمہ سے انیل امبانی زیرقیادت ریلائنس گروپ نے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔