دیہی ہندوستان کے لیے مہیندرا میچول فنڈ کی اسکیم

سرمایہ کاری کرنے والوں کو طویل مدتی آمدنی کی پیشکش
حیدرآباد ۔9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : مہیندرا اینڈ مہیندرا فینانشیل سروسیس کے معاون ادارہ مہیندرا میچول فنڈ نے اپنے ایسے سرمایہ کاروں کے لیے ایک نئی حصص اسکیم ’ مہیندرا رورل بھارت اینڈ کنزپمشن یوجنا ‘ شروع کی ہے جو سرمایہ کار دیہی ہندوستان میں تصرف اور آمدنی میں ہونے والی بھاری ترقی سے فائدہ کی توقع کے ساتھ حصص میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ۔ مہیندرا میچول فنڈ کے سی ایم او جتندر پال سنگھ ان کاروباروں میں سرمایہ کاری سے رقم سرمایہ اور آمدنی میں بھاری اضافہ ہوگا جس سے سرمایہ کاری کرنے والوں کو نہ صرف خاطر خواہ فائدہ ہوگا بلکہ دیہی ہندوستان میں مزید ترقی بھی ہوگی ۔ اس میں ایسے کئی شعبہ بھی شامل ہیں جس سے دیہی ہند میں آمدنی و تصرف میں بہتری کے سبب فائدہ متوقع ہے ۔ فصل بیمہ ، زرعی اراضیات کی جانچ سے متعلق سوئیل کارڈ ، بھاری امدادی قیمت خرید ، ای ۔ منڈی اور زرعی آمدنی میں دوگنا اضافہ ایسے انتظامی اصلاحات ہیں جن کے اثر سے دیہی آمدنی بھی قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔ ’ جدید فنڈ آفر ‘ 19 اکٹوبر سے شروع اور 2 نومبر کو ختم ہوگا ۔ یہ اسکیم مسلسل فروخت اور دوبارہ خریدی کے لیے الاٹمنٹ کی تاریخ سے اندرون پانچ ایام کار دوبارہ کھولی جائے گی ۔ مہیندرا میچول فنڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او اشوتشو بشنوئی نے کہا کہ اس اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نہ صرف شخصی طور پر فائدہ ہوگا بلکہ دیہی ہند کی ترقی میں بھی ان کا رول رہے گا ۔ چیف ایکویٹی اسٹرٹیجسٹ وینکٹ رامن بالا سبرامنیم نے اسکیم کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔۔