دیپیکا پڈوکون نے شیر کیا ’’چھپاک‘‘ میں اپنے کردار کا پہلا لک

بالی ووڈ ایکٹریس دیپیکا پڈوکون نے اپنی آنے والی فلم ’’چھپاک‘‘ کا پہلا لک شیر کیا ہے۔ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون ایسڈ اٹیک سے متاثرہ لکشمی اگروال کا رول پلے کررہی ہیں جو لکشمی اگروال کی سچی کہانی پر بنائی جارہی ہے۔ فلم کو میگھنا گلزار ڈائرکٹ کررہی ہیں۔ دیپیکا کے پہلے لک نے عوام کو بہت متاثر کیا ہے۔ ان کی اس فلم کے کردار کے مطابق پہلے لک میں دیپیکا کا خوبصورت چہرہ جھلسایا ہوا دکھایا گیا ہے۔ اس تصویرکو شیر کرتے ہوئے دیپیکا نے لکھا ہے کہ ’’اس فلم کی شوٹنگ آج سے شروع ہوگئی ہے‘‘ چھپاک 10 جنوری 2020 کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں دیپیکا کے مقابل وکرانت کام کررہے ہیں اور یہ دونوں ریئل لائف کے لکشمی اگروال اور اشوک کے کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ واضح ہو کہ لکشمی اگروال پر ایسڈ اٹیک کا یہ واقعہ ان کی 15 سال کی عمر میں سال 2005 میں نئی دلی میں پیش آیا تھا۔