دیور کے ہاتھوں بھاوج کا قتل

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک شحص نے اپنے بھائی کی بیوی کا مشتبہ طور پر قتل کردیا ۔ تاہم انسپکٹر پولیس ایس آر نگر مسٹر پربھاکر کا کہنا ہے کہ مقتول کا ارادہ قتل کا نہیں تھا ۔ باوجود اس کے پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ رینوکا اپنے شوہر کے بھائی ستیہ نارائنا کے حملہ میں فوت ہوگئی ۔ رینوکا اپنے شوہر دسرتھ کے ہمراہ بلکم پیٹ کے علاقہ میں رہتی تھی ۔ ان کے خاندان میں مسائل اور تنازعہ چل رہا تھا ۔ سابق میں رینوکا نے ستیہ نارائنا کے خلاف قانونی کارروائی کی تھی اور ستیہ نارائنا اس بات سے کافی برہم تھا اپنی بھاوج کو سبق سکھانا چاہتا تھا ۔ ستیہ نارائنا جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 24 جنوری کے دن اس نے اپنی موٹر سائیکل لیکر اپنے بھائی کے مکان پہونچا اور جیسے ہی اس نے مکان کے باہر اپنی بھاوج رینوکا کو دیکھا موٹر سائیکل سے ٹکر دے کر شدید زخمی کردیا جس کی کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس ایس آر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔