دینی اجتماعات

حیدرآباد 27 ستمبر (راست)تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماعات 28 ستمبر اتوار بعد نماز ظہر جامع سارہ درگاہ گنٹال شاہ بابا وٹے پلی اور بعد نماز عصر مسجد حسینی یلاریڈی گوڑہ امیر پیٹ ،مدینہ مسجد باغ جہاں آراء چنچل گوڑہ کے علاوہ بعد نماز مغرب مسجد غوثیہ ریلوے اسٹیشن بیگم پیٹ اور مسجد دینی راحت نگر عنبر پیٹ و بعد نماز عشاء مسجد کریمیہ عمر عنبر پیٹ میں منعقد ہوں گے ان اجتماعات کا آعاز مبلغین کی تلاوت قرآن مجید و نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوگا مبلغین تحریک اسلامی کے ایمان افراوز خصوصی خطابات ہوں گے ۔
٭٭دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت متصل مسجد الماس کالی قبر چادر گھاٹ میں 28 ستمبر کو بعد مغرب مجلس تحفظ نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کا ماہانہ اجتماع منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس مخاطب کریں گے ۔