دیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچرل فورم لاہور کے سمینار و ورکشاپ میں نانک سنگھ نشتر مدعو

حیدرآباد۔ 9 ستمبر (پریس نوٹ) پروفیسر احسان ایچ ندیم ڈائریکٹر دیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچرل فورم لاہور نے سردار نانک سنگھ نشتر صدر انٹرنیشنل سکھ سنٹر فار انٹر فیتھ ریلیشنس، گولی گوڑہ چمن کو ڈی ایس آر سی ایف کی جانب سے منعقد شدنی سمینار اور ورکشاپ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس کا موضوع ’’صدیوں سے سکھ۔ مسلم تعلقات‘‘ ہے۔ نشترصاحب اس محفل کے مہمان اعزازی ہوں گے۔یہ سمینار 12 تا 18 اکتوبر کے درمیان منعقد ہوگا۔ مندوبین کا رجسٹریشن 12 اکتوبر تک کیا جائے گا۔