دہلی یونیورسٹی کے گیوئیر ہال اسٹوڈنٹ یونین کے انتخابات منعقد کروانے کا مطالبہ

نئی دہلی۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے دہلی یونیورسٹی سے اس کے ایک طالب علم کی درخواست پر اس (یونیورسٹی) سے اپنا موقف بیان کرنے کیلئے بیان کیا ہے۔ طالب علم نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس یونین کا باوقار گیوئیر ہال ہاسٹل بدستور گذشتہ سال تک کارکرد تھا جبکہ 2018-19ء کے تعلیمی سیشن کے دوران ہاسٹل میں کوئی انتخابات منعقد نہیں کئے گئے تھے۔ جسٹس یوگیش کھنہ نے دہلی یونیورسٹی اور اس کے ہاسٹل کو 2 ڈسمبر تک اپنا جواب دیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست میں استدلال پیش کیا گیا ہیکہ موجودہ صدر کی (ہاسٹل) حکام سے سازباز ہے اور وہ مختلف بدعنوانیوں میں ملوث ہیں۔ گیوتیر ہال ہاسٹل میں مقیم ایک جسمانی طور پر معذور طالب علم امنگ بھردواج کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ انتخابات منعقد نہ کروایء جانے پر اعتراف کرنے والے طلبہ کے خلاف انتظامیہ کی طرف سے کارروائی کی جارہی ہے۔