دہلی ہائیکورٹ کے احاطہ میں مسجد کی تزئین و مرمت پر حکم التوا

نئی دہلی 27 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے اپنے احاطہ میں ایک مسجد کی مرمت و تزئین کا کام روک دیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ عدالت کی عمارت مینٹیننس و تعمیرات کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اس مسئلہ پر جائزہ لئے جانے تک صورتحال جوں کی توں برقرار رکھی جانی چاہئے ۔ ہائیکورٹ کے روبرو کچھ وکلا نے زبانی کہا کہ ہندو مذہبی گروپس سے تعلق رکھنے والے افراد تعمیر کے مقام پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس مسئلہ کا از خود نوٹ لیتے ہوئے وکیشن بنچ کے جج پردیپ نندراجوگ نے ہدایت دی کہ جب تک متعلقہ کمیٹی کی جانب سے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک وہاں صورتحال جوں کی توں برقرار رکھی جانی چاہئے۔