دہلی کے اقلیتی غالب آبادی والے علاقوں میں کانگریس کو زیادہ ووٹ

نئی دہلی ۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے اقلیتی غالب آبادی والے علاقوں میں کانگریس کو دیگر پارٹیوں جیسے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔ مشرقی دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ میں جہاں اقلیتی آبادی زیادہ ہے ، چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ میں بلی ماران چاندنی چوک اور مٹیا محل علاقہ میں کانگریس امیدوار کو بی جے پی اور عام آدمی پارٹی امیدواروں کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ۔ اسی طرح جن پارلیمانی حلقوں کے اسمبلی حلقہ علاقوں میں اقلیتوں کی آبادی اکثریت میں ہے ، کانگریس کو فائدہ ہوا ۔