دہلی میں گرمی کا قہر جاری

نئی دہلی، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام ) راجدھانی دہلی کے لوگوں کو آج بھی گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جوکہ اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے دو ڈگری زیادہ ہے ۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے رطوبت 62 فیصد درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان جزوی طور پر ابر آلودرہنے اور دوپہر بعد گرج کے ساتھ بجلی چمکنے کا امکان ہے ۔ پیر کو دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جوکہ معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے ۔