دہلی میٹرو ریل کارپوریشن میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ 26 فروری مقرر
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : دہلی میٹرو ریل کارپوریشن لمٹیڈ ( ڈی ایم آر سی ایل ) کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں ایگزیکٹیو ، نان ایگزیکٹیو درجہ کے 1896 جائیدادوں پر تقررات کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جس کو چار سیکشن اے اور بی سیکشن کے تحت مستقل اور سی و ڈی سیکشن کے تحت کنٹراکٹ سسٹم کے تحت تقررات ہوں گے ۔ سیکشن اے ( ایگزیکٹیو ) میں اسسٹنٹ منیجر 49 ، ( الیکٹریکل 21 + ایس اینڈ ٹی 12 + آپریشنس 8 ۔ فائر 2 + اسٹورس 2 + اسٹورس 2 + اینوارنمنٹ 1 + آئی ٹی 3 ) سیکشن بی ( نان ایگزیکٹیو ) میں جونیر انجینئر 440 ( الیکٹریکل 192 + الکٹرانکس 135 + میکانیکل 87 + سیول 24 + انوارئنمنٹ 2 ) ۔ اسسٹنٹ پروگرامر 9 ، لیگل اسسٹنٹ 4 ، فائر انسپکٹر 10 ، لائبریرین 2 ، مین ٹینرس 1058 ( الیکٹریشن 317 ، الکٹرانک میکانک530 ، ریفریجریشن اینڈ اے سی میکانک 33 ، فٹر 178 ) ۔ سیکشن سی ( ایگزیکٹیو ) میں اسسٹنٹ منیجر 92 ( الیکٹریکل 25 ، ایس اینڈ ٹی 22 ، سیول 44 ، الائین منٹ ڈیزائن 1 ) ۔ سکشن ڈی ( نان ایگزیکٹیو ) میں جونیر انجینئر 205 ( الکٹریکل 7 ، الکٹرانکس 102 ، سیول 96 ) ، آفس اسسٹنٹ 14 ، اسٹور اسسٹنٹ 13 ہیں ۔ تنخواہ اسسٹنٹ منیجر کو 20,600 ۔ 46,500 روپئے جونیر انجینئر اسسٹنٹ پروگرامر ، لیگل اسسٹنٹ ، فائر انسپکٹر ، لائبریرین کو 14,600 تا 26,950 ، مینٹنر کو 10,170 ۔ 18,500 ، آفس اسسٹنٹ ، اسٹور اسسٹنٹ کو 45,000 قابلیت کے اعتبار سے اسسٹنٹ منیجر جائیداد کے لیے متعلقہ شعبہ میں کم از کم 60 فیصد نمبرات یا اس کے مساوی گریڈ میں بی ای / بی ٹیک / ایم بی اے / بی ایس سی / گیٹ 2017 کامیاب جونیر انجینئر کو جائیداد کے لیے متعلقہ شعبہ میں انجینئرنگ ڈپلوما ، اسسٹنٹ پروگرامر کے لیے انجینئرنگ ڈپلوما ( کمپیوٹر سائنس ) / بی سی اے ( کمپیوٹر اپلیکیشن ) / بی ایس سی ( آئی ٹی ) ، لیگل اسسٹنٹ کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبرات سے ایل ایل بی ، فائر انسپکٹر کے لیے بی ایس سی ، ایک سالہ فائر سیفٹی کورس کی تکمیل ، لائبریرین کے لیے کم از کم 60 فیصد نمبرات سے بی لائب ، مین ٹینرس کے لیے متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی ( این سی وی ٹی / ایس سی وی ٹی ) ، آفس اسسٹنٹ کے لیے بی اے / بی ایس سی / بی کام ، اسٹور اسسٹنٹ کے لیے انجینئرنگ ڈپلوما ( الیکٹریکل ، الیکٹرانکس ، میکانیکل ، سیول ) / یا اس کے مساوی کورس میں کامیابی لازمی ہے ۔ امیدوار کی حد عمر 18 تا 28 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ درخواست فیس 500 روپئے جنرل کے لیے اور دیگر کے لیے 250 روپئے ہے ۔ درخواست آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 فروری مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ delhimetrorail.com ملاحظہ کریں ۔۔