دہلی طیرانگاہ پر طیاروں کی آمدورفت متاثر

نئی دہلی۔ یکم ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر آج دوسرے دن بھی طیاروں کی آمدورفت متاثر رہی جبکہ گہرے کہر کی وجہ سے حد بصارت میں کمی کے باعث 4 طیاروں کا رُخ دوسرے طیرانگاہوں کی سمت موڑ دیا گیا ۔ ایر پورٹ حکام نے بتایا کہ طیرانگاہ دہلی سے طیاروں کی روانگی بدستور جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 3 بجے طیرانگاہ پر گہرے کہر کی وجہ سے حد بصارت گھٹ جارہی اور ایر ٹریفک کنٹرول سے اجازت کے بعد ہی طیاروں کو اُتارا جارہا ہے۔ جبکہ آج صبح 4طیارے دہلی ایر پورٹ پہنچے لیکن انہیں دیگر طیرانگاہ کی سمت روانہ کردیا گیا۔