جمعہ کے روز پولیس نے بتایا کہ ایک شخص جس کے سر پر ایک لاکھ روپئے کا انعام ہے کودہلی سے پانچ سو عالیشان گاڑیوں چورانے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے ۔
حیدرآباد سے راجدھانی دہلی کا بذریعہ ہوائی جہاز کرنے کے بعد گرفتار ی سے بچنے کے واپس لوٹ جانے والے 29سالہ سفر الدین اور شمالی دہلی کی پولیس نے نند نگری سے گرفتار کرلیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرآف پولیس راجیش دیو نے بتایا کہ انسپکٹر نیرج چودھری اور سب انسپکٹر کلدیپ کی زیرقیادت ایک ٹیم نے 3اگست کے روز گگن سنیما کے قریب میں ایک کار کوروکا تھا۔ بعد میں کارڈرائیور کی پہنچان سفر الدین کے طور پر کی گئی ‘ تاہم کار لے وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مگر پچاس کیلومیٹر کے تعقب کے بعد پرگتی میدان پر اس کو گرفتار کرلیاگیا۔
مذکورہ افیسر نے بتایا کہ ’’ تفتیش کے دوران سفر الدین نے بتایا کہ ایک سال کے اند ر دہلی میں اس کا نشانہ سو عالیشان گاڑیو ں کی چوری کرنا تھا۔
وہ اپنی ساتھی محمد شارق اور گینگ کے دیگر ممبران کے ہمراہ حیدرآباد سے دہلی بذریعہ ہوائی جہاز آتا اوران کے ساتھ لیپ ٹاپ اور عصری آلات بھی ہوتے جس کے ذریعہ عالیشان کاروں کا جی پی ایس اور سنٹرل لاک سٹسم کو ناکارہ بنایاجاتاتھا‘‘کام انجام دینے کے بعد وہ واپس حیدرآباد چلے جاتے تھے۔
سفر الدین اور اس کے چار ساتھیوں نے 5جون کے روز وویک وہار علاقے میں پولیس پر فائیرنگ بھی کی تھی۔
اس مدبھیڑ میں اس کا ایک ساتھ نور محمد مارا گیا جبکہ روی کلدیب کو پولیس نے گرفتار کیاتھا۔
یہ گینگ چوری کی گئی کاروں کو پنجاب‘ اترپردیش ‘ راجستھان اور دیگر ریاستوں میں اپنی جان پہچان کے لوگوں میں فروخت کیاکرتے تھے