دہلی اور چینائی میں پٹرول کی قیمتیںآج ریکارڈ توڑسکتی ہیں

نئی دہلی30اگست (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل پانچویں دن بھی اضافہ دیکھنے کو ملا اور اگر اسی طرح اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا تو دہلی اور چنئی میں جمعہ کو یہ سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخ کے سب سے اونچی سطح پر پہنچ جائیں گے ۔ کولکتہ میں یہ پہلے ہی اب تک کے سب سے اونچی سطح پر ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے ملی اطلاع کے مطابق جمعرات کو دہلی میں پٹرول 12 پیسے مہنگا ہوکر 30ئ78 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے ۔ جمعہ کو اگر اس میں 14 پیسے اور اضافہ ہوتا ہے تو یہ 43ئ70 روپے فی لیٹر کے گزشتہ تاریخی سطح کو عبور کرجائے گا۔بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں تیزی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے میں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے جمعہ کو بھی دونوں ایندھنوں کے دام میں اضافہ ہونے کا پورا امکان ہے ۔چنئی میں آج پیٹرول کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ 35ئ81 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا جو 43ئ81 روپے فی لیٹر کے اب تک کے سب سے اونچی سطح سے محض آٹھ پیسے کم ہے ۔کولکتہ میں جمعرات کو پٹرول 12 پیسے مہنگا ہوکر 23ئ81 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا جو اب تک کی سب سے اونچی سطح ہے ۔ممبئی میں بھی یہ 12 پیسے کے اضافے کے ساتھ 72ئ85 روپے فی لیٹر ہوگیا جو 4 جون کے بعد سب سے اونچی سطح پر ہے ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ نئے ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے ۔