دہلی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے گولڈن پیکاک سال 2017 حاصل کیا

شمس آباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : دہلی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے سال 2017 کا گولڈن پیکاک ایوارڈ حاصل کیا ۔ اس موقع پر مسٹر پربھاکر راؤ چیف ایگزیکٹیو آفیسر DIAL نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے ایک بہترین ایوارڈ حاصل کیا ۔ بین الاقوامی ایرپورٹ کو جی ایم آر گروپ چلا رہا ہے جس نے گروپ کے اخلاقی مینجمنٹ کے طریقوں کو اپنانے اور نافذ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ کارپوریٹ ایتھکس 2017 کیلئے گولڈن پیکاک ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لیے ایک بہترین شناخت ہے ۔ دہلی ایرپورٹ ایک کلاس اور بہتر نمائش کرتا ہے ۔ اور ساتھ ہی معیار کے عمل کو برقرار رکھتے اور ایک مربوط اور مجموعی طور پر اختیار کرنے کے ذریعہ کارپوریٹ ایکسلینس حاصل کیا اور اس کی برقراری کے اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔ مسٹر جاوید اشرف ہائی کمشنر اور انڈیا برائے سنگاپور نے یہ ایوارڈ آر آر گریش کمار گروپ ہیڈ ایتھکس اور انٹلی جنس جی ایم آر گروپ اور مسٹر انیسر رائے ہیڈ ایتھکس اور انٹلی جنس DIAL کے حوالہ کیا ۔ جسٹس ڈاکٹر اریجت کی قیادت میں ایک پیانل نے دہلی ایرپورٹ کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ۔۔