دہشت گرد گروپ کو دولت اسلامیہ نہ کہا جائے : کیمرون

لندن ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بی بی سی اور دیگر میڈیا آؤٹ لیٹس سے خواہش کی ہیکہ وہ دہشت گرد تنظیم کیلئے دولت اسلامیہ کی اصطلاح کا استعمال نہ کریں۔ میری خواہش ہیکہ بی بی سی اور دیگر میڈیا ادارے دولت اسلامیہ کے حوالے سے خبریں شائع نہ کریں کیونکہ یہ دولت اسلامیہ نہیں ہے۔ بی بی سی کے ’’ٹوڈیز پروگرام‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے حوالوں سے برطانوی نوجوان راغب ہورہے ہیں اور شام اور عراق جاکر دہشت گرد تنظیم میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے آئی ایس آئی ایس کہا جائے۔