دہشت گردی پر فوری اور بے رحم ردعمل : نواز شریف

لاہور۔ 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ ’’فوری اور بے رحم‘‘ ردعمل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ظاہر کیا جائے گا اور اس کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وہ لاہور میں دہشت گرد حملے کی وجہ سے 13 ہلاکتوں کی خبر پر ردعمل ظاہر کررہے تھے۔ انہوں نے گورنرس ہاؤز ،لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ پنجاب اسمبلی کی عمارت میں 13 افراد بشمول 2 سینئر پولیس عہدیدار ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے جبکہ اس عمارت پر خودکش دہشت گرد حملہ کیا گیا۔