دہشت گردی پر امریکہ کو عباسی نے تعاون کا تیقن دیا

اسلام آباد،19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی نائب صدر مائیک پنس کو یہ یقین دہانی کرائی ہیکہ انکا ملک دہشت گردی کے سلسلہ میں امریکہ کی جانب سے دستیاب کرائی گئی ہرایک خفیہ معلومات کو سنجیدگی سے لیگا اور اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگا۔پاکستانی اخبار’دی ایکسپریس ٹربیون‘نے آج بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم آفس سے ایک ب ریلیزجاری کر کے یہ تفصیلات دی گئی۔ریلیز کے مطابق مسٹر پنس نے کل شام پاکستانی وزیر اعظم کو فون کر کے امریکی شہری کیٹلین کولمین ،انکے شوہر جوشووا بوئیل اور انکے تین بچوں کو طالبان کے چنگل سے رہا کئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مسٹر پنس نے پوری مہم میں پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے رول کی بھی ستائش کی ۔دونوں لیڈروں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے علاوہ دیگر اہم ایشوز پر بھی بات چیت ہوئی۔بیان کے مطابق امریکی نائب صدر جلد ہی پاکستان کا دورہ کرینگے ۔