دہرادون۔ اجین ایکسپریس پٹری سے اتری

دہردون، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے دہرادون سے اجین جانے والی مسافر ٹرین 14310 کا ایک ڈبہ پٹری بدلنے کے دوران بدھ کو پٹری سے اترگیا۔ دہرادون ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ ایس ڈی ڈوبھال نے یواین آئی کو بتایا کہ صبح تقریباً تین بجے دہرادون -اجین ایکسپریس (14310) پلیٹ فارم نمبر دو پر لگائی جارہی تھی۔ اسی دوران ایک ڈبہ پٹری سے اترگیا۔ اس کے بعد ڈبہ کو پٹری پر لانے عمل شروع کیا گیااور صبح تقریبا 6 بجے لایاجایا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کی روانگی کا وقت پانج بجکر پچاس منٹ تھا لیکن مقرر ہ وقت پر اسے روانہ نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے بتایا کہ نقصان زدہ ڈبہ کو ہٹاکر تقریبا آٹھ بجے ٹرین کو روانہ کیا گیا۔ مسٹر ڈوبھال نے بتایا کہ اس واقعہ کی وجہ سے یہاں سے چلنے والی پہلی مسافر گاڑی جن شتابدي ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے ساڑھے سات بجے روانہ ہوئی ہے۔