دھوپ سے بچنے کی تدبیر

یعنی اسے جلد کا محافظ کہا جاسکتا ہے ۔ اکثریت سن اسکرین کا استعمال باقاعدگی سے کرتی ہے لیکن اس کے درست طریقہ ا ستعمال اور خصوصیات سے پوری طرح آگاہ نہیں ۔ عموماً گھر سے نکلنے سے چند سکینڈ پہلے اسے لگایا جاتا ہے اور اس غلط طریقہ کار کے سبب یہ اپنی افادیت کھو بیٹھتی ہے ۔ بظاہر لگتا ہے کہ جلد مضر اثرات سے محفوظ ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا ۔ سن اسکرین کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے روزانہ استعمال سے چہرے پر پھوڑے پھنسیوں کی افزائش رک جاتی ہے کیونکہ جلد کی مکمل دیکھ بھال نہ کرنے سے مساموں میں گرد و غبار جمع ہوجاتا ہے جو پھوڑے پھنسیوں اور کیل مہاسوں کا سبب بنتا ہے ۔ سن اسکرین کی حفاظتی تہہ دھول مٹی کو مساموں میں سرایت نہیں کرنے دیتی جس سے دانوں کی مزید افزائش ناممکن ہوجاتی ہے ۔ دن بھر کی مصروفیات کے بعد رات میں سونے سے پہلے اپنی جلد کو مکمل طور پر صاف کریں تاکہ مساموں تک تازہ آکسیجن پہنچ سکے اور چہرہ کی قدرتی شادابی و تازگی برقرار رہے ۔