دھوپ سے احتیاط ضروری

موسم گرما میں شدت آتے ہی سورج نے بھی اپنی آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں ۔ تیز دھوپ میں باہر نکلنے کا سوچ کر ہی گھر میں بیٹھے پیسنے چھوٹنے لگ جاتے ہیں ۔ ایسی خواتین اور لڑکیاں جو کالج ، یونیورسٹیز میں پڑھتی یا ورکنگ ویمن ہیں اور روزآنہ آفس جانے کی غرض سے گرمی میں گھر سے باہر نکلتی ہیں ۔

سورج کی تیز شعاعوں سے ان کی رنگت پر گہرا اثر پڑتا ہے ۔ خواتین ویسے تو اپنی خوبصورتی اور گوری رنگت کو لے کر خاصی حساس ہوتی ہیں ۔ اس لئے اکثر خواتین گرمیوں میں کم سے کم ہی دھوپ میں نکلتی ہیں تاکہ ان کی رنگت پر کوئی فرق نہ پڑجائے ۔ لیکن اگر چند تدابیر اپنالی جائیں تو اتنی تیز دھوپ میں بھی خواتین بغیر کسی خوف کے باہر نکل سکتی ہیں ۔ دھوپ سے اپنی جلد کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے منہ ، ہاتھوں اور پاؤں کو ڈھانپ کر باہر نکلا جائے اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ دھوپ کی تپش سے جلد پر پڑنے والے منفی اثرات کم ہوجائیں گے ۔ اس کے علاوہ معیاری سن بلاک بھی دھوپ کی براہ راست آنے والی شعاعوں سے پروٹیکشن کا کام دیتا ہے ۔ دھوپ کی وجہ سے جلد اگر خشک ہوجائے تو اس کیلئے ٹماٹر کا پیسٹ بناکر چہرے پر لگایا جائے کچھ دیر پیسٹ لگارہنے دیں پھر اس کو انگلیوں کی مدد سے ہلکا ہلکا مساج کریں ۔ اس طرح دھوپ سے چہرے پر پڑنے والے سرخ دھبے پڑجاتے ہیں وہ بھی کم ہونگے اور گرمی سے منہ پر نکلنے والے دانوں کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ اگر ان باتو ںپر عمل کرلیا جائے تو خواتین کو موسم گرما میں بھی دھوپ میں باہر نکلنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے گا اور ان کی رنگت بھی متاثر ہونے سے محفوظ رہے گی ۔