دھماکوں کی سازش کے الزام میں کیرالا کا نوجوان گرفتار

نئی دہلی / کوچی 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) این آئی نے آج ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو سری لنکا میں ہوئی ایسٹر بمباری کے سرغنہ زہران ہاشم کا حامی بتایا گیا ہے ۔ اس شخص پر کیرالا میں خود کش حملوں کی سازش کرنے کا الزام ہے ۔ این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 29 سالہ ریاض اے عرف ریاض ابوبکر یا ابو دوجانہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو پالکڑ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس کی گرفتاری اتوار کو آئی ایس ماڈیول کیس میں عمل میں آئی ہے ۔ ترجمان کے بموجب تفتیش کے دوران ریاضـ نے بتایا کہ وہ گذشتہ ایک سال سے زہران ہاشم کی تقاریر اور ویڈیوز کا مشاہدہ کر رہا تھا ۔ وہ ذاکر نائک کی تقاریر بھی سنتا ہے ۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ کیرالا میں خود کش حملہ کرنا چاہتا تھا ۔