دکن ریڈیو 107.8 پر راست نشریہ میں ایمسیٹ اور نیٹ پر ایم اے حمید کے سوال جواب

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ میں ایمسیٹ 2 اور نیٹ پر سوالات کے جوابات ایم اے حمید دیں گے ۔ ان امتحانات کے امیدوار فون نمبر 24740024 پر 11 بجے تا 4 بجے اپنے سوالات ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ مس منجو اور شیوانی پرکاش سوالات کو پروگرام میں شامل کریں گی اور دوران پروگرام شام 5 تا 6 بجے بھی راست سوالات کرسکتے ہیں مسٹر محمد منیر پروگرام کوآرڈینٹر ہے ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر اور فہیم انصاری نے اس عنوان پر سوالات کرنے کی اپیل کی ۔۔

 

یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر
حسین ساگر میں کشتیوں کی دوڑ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے سلسلہ میں Yacht کلب حسین ساگر میں کشتیوں کی دوڑ منعقد ہوگی ۔ اس ایونٹ کا اہتمام yacht کلب آف حیدرآباد کی جانب سے کیا جارہا ہے جس کے لیے تلنگانہ ٹورازم اور پنکی ایونٹس کی جانب سے تعاون کیا جارہا ہے ۔ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر 2 جون کو خصوصی طور پر روشنی سے آراستہ کشتیوں کو مجسمہ بدھا اور ٹینک بنڈ کے درمیان رکھا جائے گا ۔ پرنسپال سکریٹری ٹورازم اینڈ کلچر بی وینکٹیشم نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ کشتیوں کی دوڑ یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کا ایک اہم حصہ ہوگا اور اس کا ڈسپلے رات کے وقت مجسمہ بدھا کے قریب ہوگا ۔۔
لجنتہ العلماء کی مجلس عاملہ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : لجنتہ العلماء کی مجلس عاملہ کا اجلاس یکم جون بعد نماز عشاء مدرسہ مصباح العلوم جامع مسجد اے بیاٹری لائن منعقد ہوگا ۔ مولانا ظلال الرحمن فلاحی صدارت کریں گے ۔ جمیع اراکین عاملہ سے اس اہم اجلاس میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے ۔۔