دو ہندوستانی نژاد امریکی اے سی ای فیلوشپ کیلئے منتخب

ہوسٹن۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کونسل برائے تعلیم نے 46 ابھرتے کالج اور یونیورسٹی لیڈروں میں دو ہندوستانی نژاد امریکیوں کو بھی منتخب کیا ہے اور اس پروقار فیلوشپ کیلئے انہیں نامزد کیا۔ یہ امریکہ میں سب سے طویل مدت سے جاری لیڈرشپ ڈیولپمنٹ پروگرام ہے۔ ہوسٹن ٹیکساس میں ہوسٹن کمیونٹی کالج کے ریتو راجو اور ہارٹ فورڈ میں یونیورسٹی آف ہارٹ فورڈ کے سندیپ آر مویڈی کو اے سی ای فیلوز پروگرام 2017-18ء کلاس کے حصہ کے طور پر بطور فیلوز نامزد کیا گیا ہے۔ ریتو راجو تقریر اور مواصلات و لسانی خوبیوں کے ڈیویژن چیرمین جبکہ سندیپ پروفیسر آف کمیونیکیشن اور اسوسی ایٹ ڈین برائے اکیڈیمی و نصاب برائے یونیورسٹی کالج آف آرٹس و سائنس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔