دو گاڑیوں میں ٹکر ، ایک ہلاک دوسرا زخمی

شمس آباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع پالماکول میں دو بائیکوں کی ٹکر کے نتیجہ میں ایک ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب ستیہ نارائنا 40 سالہ ساکن پالماکول پیشن پلس گاڑی پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے ہانڈا ایکٹیوا گاڑی سوار سنیل نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ خود برسر موقع ہلاک ہوگیا اور ستیہ نارائنا زخمی ہوگیا ۔ جسے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔