دو علیحدہ واقعات میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) ایس آر نگر اور راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ لکشمی جو بورا بنڈہ سائٹ III علاقہ کے ساکن چنا کیشولو کی بیوی تھی، اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ یہ خاتون خاندانی جھگڑوں اور مسائل سے پریشان تھی۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ انوشا جو قسمت پور علاقہ کے ساکن سریکانت کی بیوی تھی، سریکانت پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا، انوشا گھر میں رہتی تھی۔ پولیس کے مطابق اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس راجندر نگر کے مطابق انوشا گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔