دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /31 مئی (سیاست نیوز) شہر کے علاقوں کنچن باغ اور کلثوم پورہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 30 سالہ یاسمین جو حافظ بابا نگر علاقہ کے ساکن وحید کی بیوی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے ان کے مکان میں جھگڑے چل رہے ہیں اور یاسمین گھریلو مسائل سے پریشانی کا شکار تھی جس سے تنگ آکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 28 سالہ سونی جو ضیاء گوڑہ علاقہ کے ساکن ملیش کی بیوی تھی ۔ سال 2014 ء میں ان کی شادی ہوئی تھی اور وہ گزشتہ تین ماہ سے علحدہ رہنے لگی تھی اور گزشتہ /20 مئی کے دن اس خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا اور اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی جس کو فوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

ایل بی نگر میں ایک شخص کا قتل
حیدرآباد ۔ /31 مئی (سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا اور اس کی نعش کو سنسنان علاقہ میں پھینک دیا گیا ۔ پولیس ایل بی نگر نے کل اس نعش کو دستیاب کیا تھا جس کی شناخت باقی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت 38 سالہ وینکٹایا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی شخص کا تعلق ضلع محبوب نگر سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ /29 مئی کی رات یہ شخص نامعلوم افراد کے ساتھ مئے نوشی میں مصروف تھا اوراسی دوران انہوں نے اس کا قتل کردیا ۔ پولیس نے جائے مقام سے شراب کی بوتلیں دستیاب کرلیں اور بتایا کہ وینکٹیا کہ سر پر وزنی پتھر سے حملہ کیا گیا ۔