دو خاتون ملاحوں کو بچانے والے جہاز کی اوکیناوا آمد

وائیٹ بیچ نول فیسیلیٹی (جاپان) ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ کا ایک جہاز جس میں ہوائی سے تعلق رکھنے والے دو ملاح سوار تھے اور جسے پیسیفک میں ڈوبنے سے بچانے کے بعد اب اوکنیاوا (جاپان) کے امریکی بحریہ کے بیس میں لنگر انداز کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے بعد یو ایس ایس ایش لینڈ آج ہی وائیٹ بیچ نول فیسیلیٹی پر پہنچ جس پر سوار دو خاتون ملاحوں اور ان کے پالتو کتوں کو بچایا گیا کیونکہ جس کشتی میں وہ سوار تھیں اسے شدید طور پر نقصان پہنچا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جینیفر ایپل اور تاشا فیاوا نے جاریہ سال 3 مئی کو ہولولو سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جو دراصل تاہیتی کیلئے ان کے 18 روزہ دورہ کا آغاز تھا لیکن دوران سفر ان کی کشتی سمندری تھپیڑوں کی لپیٹ میں آ گئی تھی۔