دو بم دھماکوں کے بعد بنگلہ دیش میں ہائی الرٹ

ڈھاکہ ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں دو بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے قبول کیے جانے کے بعد ملک بھر میں پولیس ہائی الرٹ کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ سے بھی کم وقت میں ہوئے دوسرے بم دھماکے کے بعد ملک بھر میں پولیس کو چوکنا کر دیا گیا۔ اتوار کی شب ڈھاکہ کے مالی باغ علاقے کے نواح میں پولیس کی خصوصی برانچ کے ہیڈکوارٹرز کے قریب بم دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں ایک خاتون پولیس افسر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ڈھاکہ پولیس کمیشنر نے بتایا کہ یہ طاقت ور بم ایک پولیس وین میں نصب کیا گیا تھا۔ دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔