دو افراد کی مشتبہ اموات

حیدرآباد /30 جولائی ( سیاست نیوز ) آصف نگر اور کاچی گوڑہ کے علاقوں میں مشتبہ طور پر دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ شیخ معین جو یوسف گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے بورویل کی گاڑی پر کام کرتا تھا ۔ یہ شخص آصف نگر کے علاقہ میں بورویل کی گاڑی سے مشتبہ طور پر نیچے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 52 سالہ پرکاش جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ نمبولی اڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 28 جولائی کے دن یہ شخص پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس گیا اور علاج کے دوران رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔