دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے حادثات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ ایک نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اور ایک نے مالی پریشانی سے تنگ آ کر انتہائی اقدام کرلیا۔ ونستھلی پورم پولیس نے بتایا کہ 30 سال آر انیل کمار جو این جی اوز کالونی علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔ اس کی بیوی نے انیل کمار سے جھگڑا کرنے کے بعد اپنے مائیکے ضلع کھمم کے بھدراچلم کا رخ کیا تھا اور بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ جگت گیری پولیس کے مطابق 38 سالہ انجایا جو پیشہ سے ہوٹل ملازم تھا، جگت گیری گٹہ علاقہ کا ساکن تھا۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آ کر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ انجایا شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔