دو افراد جھلس کر فوت

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) فلک نما اور بھوانی نگر کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئے ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 49 سالہ محمد ماجد جو پیشہ سے کارپینٹر تھے ۔ بی بی کا چشمہ جہاں نما علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں ۔

اس شخص نے ذہنی تناؤ کے عالم میں 5 جنوری کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ بھوانی نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ محمد یوسف جو تالاب کٹہ علاقہ کے ساکن اور پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھے ۔ 5 جنوری کے دن مشتبہ طور پر جھلس گئے پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کے ہاتھ میں سگریٹ اور پٹرول تھا جس کے سبب وہ جھلس گئے جن کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔